زخموں نے مجھ میں دروازے کھولے ہیں by Tahzeeb Haafi

 زخموں نے مجھ میں دروازے کھولے ہیں

زخموں نے مجھے میں دروازے کھولے ہیں
 میں نے وقت سے پہلے ٹانکے کھولے ہیں 
باہر آنے کی بھی سکت نہیں ہم میں 
تو نے کس موسم میں پنجرے کھولے ہیں
 برسوں سے آوازیں جمتی جاتی تھیں
 خاموشی نے کان کے پردے کولے ہیں
 کون ہماری پیاس پر ڈاکا ڈال گیا
 کس نے مشکیزوں کے تھے کھولے ہیں
 ورنہ دھوپ کا پربت کسی سے کتا تھا
 اس نے چھتری کھول کے رستے کھولے ہیں
 یہ میرا پہلا رمضان تھا اس کے بغیر
 مت پوچھو کس منہ سے روزے کھولے ہیں 
یوں تو مجھ کو کتے خط موصول ہوئے 
اک دو ایسے تھے جو دل سے کھولے ہیں
 منت مانے والوں کو معلوم نہیں
 کس نے آ کر پیڑ سے دھاگے کھولے ہیں 
دریا بند کیا ہے کوزے میں تہذیب 
اک چابی سے سارے تالے کھولے ہیں
تہذیب حافی


Post a Comment

0 Comments